ضروری التماس

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
دوستو! نغمہ بار رہیں ، سلامت رہیں ، شاد رہیں ، آباد رہیں
بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس بلاگ پر جو بھی کتابیں پوسٹ کی گئی ہیں وہ سب
اسکربڈ یا سلائیڈ شئیر سے ایمبیڈ کوڈ کے ذریعے کی گئی ہیں۔
اب اسکربڈ اور سلائیڈ شئیر نے بعض کتب کی مفت ڈاؤنلوڈنگ ختم کردی ہے۔ وہ اب پیسہ مانگنے لگے ہیں ۔
تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ۔
کچھ مہربان دوست بے حد دل آزار اور شرانگیز کمینٹس پوسٹ کررہے ہیں ۔
لہٰذا اس پوسٹ کے ذریعہ ان حضرات کے لیے دعاے خیر کرتے ہوئے عرض گزار ہوں اور مشورہ بھی طلب کررہا ہوں کہ کیا ایسی صورت میں جب کہ اب مفت کتب کی ڈاؤنلوڈنگ مشکل ہورہی ہے ۔ اس بلاگ کو باقی رکھا جائے یا ڈیلیٹ کردیا جائے ۔

یا پھر اس وضاحت کے بعد ان منفی کمینٹس والے افراد اپنی منفی سوچ کو بدل کر ہم پر احسان فرمائیں گے ۔
اللہ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی بلاگز یا سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس کو روپیا پیسا کمانے کا ذریعہ نہیں بنایا ہے ۔

اس بلاگ سے بھی آپ کتابیں ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں

http://barkaatlibrary.blogspot.in/

اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے

آپ کا

مشاہد رضوی

No books in the house is like the body without the spirit. جس گھر میں کتابیں نہ ہوں وہ اُس جسم کی طرح ہے جس میں روح نہ ہو